ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریاں جاری ہیں اور سیلاب نے کالام کے مشہور ہوٹل کو بھی صفحہ ہستی سے مٹادیا
زیر نظر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں کالام کے معروف ہوٹل نیو ہنی مون کو سیکنڈوں میں سیلاب کی نذر ہوتے دیکھا جاسکتاہے۔
اس موقع پر موجود لوگ یااللہ خیر اور یااللہ کی صدائیں لگارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیلاب کی نذر ہونے والا کالام کا ہوٹل 150 کمروں پر مشتمل تھا۔