مظفرآباد۔۔قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن ضلع سٹی اور حلقہ جات کے عہدیران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بلدیاتی الیکشن کے لیئے پیپلزپارٹی پوری طرح تیار ہے جیالے اب میدان میں اتریں گے ،آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن ایک ہی دن میں کرائے جائیں وارڈ بندیوں میں غلطیاں فوری دور کی جائیں جس طرح کی داروڈ بندیاں کی گئی کسی صورت قبول نہیں ہیں الیکشن کمیشن کو چائیے جو وقت ملا اس میںغلطیاں دور کی جائیں موجودہ وارڈ بندیاں صرف لوگوں کو آپس میں لڑانے کے علاوہ کچھ نہیں اگر وارڈ بندیاں دروست نہ ہوئی تو ہم الیکشن کمیشن دفتر کا گھیراو کریں گے پیپلزپارٹی پہلے بھی الیکشن کے لیئے تیار تھی اب بھی تیار ہے مگر غلطیاں درست کیئے بغیر الیکشن کسے ممکن تھے ہم نے چیف الیکشن کمیشن کو مل کر اپنے تحفضات سے اگاہ کر دیا ہے اگر اب بھی وراڈ بندیاں در ست نہیں ہوتی تو ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوہزشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر ،ممبر اسمبلی سردار جاوید ایوب ،اشفاق ظفر ،سید بازل علی نقوی ،سردار مبارک حیدر ،شوکت جاوید میر ،مختیار عباسی ،جانگیر خان مغل،نزیر انقلابی ،سید علی نقوی ،شگفتہ نورین کاظمی ،خالد اعوان ،نے خطاب کرتے بالخصوص کہا ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں آج پورے پاکستان میں بسنے والے ہمارے بھائیوں کے خاندانوں کو سیلاب جیسی مصیبت نیآ گھیرا ہے سندھ، بلوچستان، پنجاب،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سمیت آزاد جموں و کشمیر میں لاکھوں لوگ سیلاب اور لینڈ سلائینڈنگ سے متاثر ہو چکے ہیں 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں جس جذبے کے ساتھ ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں نے رنگ و نسل اور جماعتی وابستگی سے بالا تر ہو کہ اپنے کشمیری بھائیوں کا خیال رکھاہے