مظفرآباد ۔۔۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کا چٹھہ کیل جھیل میں موجود سیاحوں سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام لوگ بخیر عافیت ہیں ،اپنی مرضی سے کیمپنگ کر کے رکے ہوئے ہیں ،کل صبح سویرے نیچے کیل کی طرف روانہ ہوں گے۔سیاح تین دن سے چٹھہ کیل جھیل پر کیمپنگ کر رہے ہیں ،سیاحوں کے ساتھ موجود لوکل گائیڈ رئیس انقلابی سے بھی رابطہ ہو اہے، کوئی فکر یا خطرے والی بات نہیں ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحوں سے رابطہ کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ محکمے سیاحوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔