مظفرآباد ۔۔۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سیلاب متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے صاحبزادہ نجم سلیم چشتی کی قیادت میں ٹیم روانہ کردی جو دو دن میں مختلف علاقوں کا جائزہ لیکر وہاں ضروریات اور کس طرح سے متاثرین کی مدد کی جاسکتی ہے کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے کے علاوہ بے گھر ہونے والے خاندانوں میں چین میں مقیم مخیر حضرات کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان بھی تقسیم کریگی اور وہاں کن اشیا اور سامان کی اشد ضرورت ہے کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کریگی جس کے دوسرے مرحلے میں راجہ فاروق حیدر خان صاحبزادہ محمد سلیم چشتی بھی امدادی سامان کے ہمراہ جائیں گے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں جس طرح پاکستانی قوم نے کشمیریوں کی مدد کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی دنیا حیران ہو گئی تھی کہ کیسے دیوانہ وار پاکستان کے لوگوں نے سب کچھ متاثرین زلزلہ کے لیے وقف کیا اور مجھے یاد ہے اس وقت حریت رہنما یاسین ملک نے مجھے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں سے اتنی محبت کرتے ہیں آج وہ ہمارے بھائی مشکل میں ہیں قطرہ قطرہ ملکر دریا بنتا ہے ہم شاید سب کی مدد نا کرسکیں مگر اپنے حصے کا کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس حوالے سے میں آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں جن لوگوں نے از خود کیمپ قائم کہے اور سامان اکٹھا کررہے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں