مظفرآباد ( سٹاف رپورٹر) مسلم کانفرنس کے قائد سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت ،مخیر حضرات ،بین الاقوامی این جی اوز، عام شہری اوورسیز کشمیری متاثرین سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں امدادی کیمپ لگائیں جائیں جس میں راشن،بستر،کپڑے،ادویات ،نقد رقوم جمع کر کے بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔آزادکشمیر کے عوام سیلاب متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی متاثرین کو ہرقسم کی امداد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے صوبہ بلوچستان، سندھ ،پنجاب ،خیبرپختونخواہ میں ایک قیامت صغری برپا ہے لوگ بے گھر ،بھوکے پیاسے ،کھلے آسمان تلے کسی مسیحا کے منتظر ہیں اس نازک اور مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ان متاثرہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مجاہد منزل راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے،اشیاء خودونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی آبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے