<img src="https://i.dawn.com/primary/2022/08/292054235fc165c.png" alt="<p>— فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی

<img src="https://i.dawn.com/primary/2022/08/630c70e8e9bc3.gif" alt="<p>دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے — تصویر: اے ایف پی

<img src="https://i.dawn.com/primary/2022/08/292055246893876.jpg" alt="<p>— فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی

ملک بھر میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے متعلق مختلف حادثات میں 1634 افراد زخمی ہیں اور 7 لاکھ 35 ہزار 375 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 3 ہزار 451 کلومیٹر سے زائد سڑکیں، 149 پل، 170 دکانیں اور 9 لاکھ 49 ہزار 858 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

آج کی چیدہ چیدہ پیش رفت

  • جاں بحق افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی
  • دریائے کابل میں پانی کی سطح میں کمی
  • کمراٹ میں مزید 35 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چترال اور دیر کا دورہ
  • دریائے سندھ میں ایک مرتبہ پھر اونچے درجے کا سیلاب
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ خیبر پختونخوا، نقصانات اور ریلیف کا جائزہ، متاثرہ خاندانوں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • دوست ممالک کی جانب سے امداد موصول
  • بھارتی وزیراعظم نے سیلاب میں انسانی ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ سیہون اور دادو، منچھر جھیل میں پانی کی سطح کا جائزہ
  • عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کا انعقاد
  • حکومت کی جانب سے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی تشکیل

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریائے کابل میں پانی کی سطح میں اگلے 5 سے 6 گھنٹوں کے دوران مزید کمی کا امکان ہے۔