میرپور۔ آزاد جموں وکشمیر انٹر میڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کی پریس ریلیز کے آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میر پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان ثانوی جماعت دہم کمپوزٹ سالانہ 2022 ء کے نتائج آح 30 اگست 2022 ء بروز منگل بوقت 01:00 بجے دن ہوگے جو بورڈ کی ویب سائیٹ www.ajkbise.net www.ajkbise.edu.pk پر بذریعہ رول نمبر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں نیز نتائج موبائل فون پر ماسوا? (Warid) بذریہ SMS معلوم کیے جاسکتے ہیں جس کا طریقہ کار یہ ہے (میسج میں AJK لکھ کر Space دینے کے بعد رول نمبر لکھیں اور 5050 پر Send کردیں)۔ امیدواران کی آگاہی کے لیے واضع کیا جا تا ہے کہ بہتری نمبرات (Marks Improve) کرنے والے امیدواران کو سابقہ پاس شدہ اصل رزلٹ کارڈ واپس کرنے کی صورت میں ہی نیا بہتری نمبرات والا رزلٹ کارڈ جاری کیا جائیگا