پانیولہ ، جنڈالہ ( وائس آف کشمیر نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیروتحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی شہید کے تحریک آزادی کشمیر،ریاستی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح بہبود کے ادھورے مشن کو مکمل کریں گے۔سردار صغیر چغتائی شہید نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ آزاد کشمیر کا فخر تھے، انہوں نے اپنی ساری زندگی عوامی خدمت میں وقف کی،سردار صغیر چغتائی شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کی معترف پوری قوم ہے، سردار صغیر چغتائی شہید اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔ وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں اور ممبر قانون ساز اسمبلی کی حیثیت سے ایک خاص مقام رکھتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقہ بنگوئیں کے مقام پر سردار صغیر چغتائی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔برسی کے اجتماع میں سردار عتیق احمد خان، چوہدری ریاض، وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد، دیوان علی خان چغتائی، سردار میر اکبر خان، حافظ حامد رضا، علی شان سونی، نثارانصر ابدالی،محمد اکمل سرگالہ،سردار فہیم اختر ربانی، چوہدری یاسرسلطان، چوہدری محمدرشید، معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نیئر،چوہدری اظہر صادق،پارلیمانی سیکرٹری تقدیس گیلانی،سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز، چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور علی خان، سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر خالد محمود، سردار طاہر اکرم، سردار نیئر ایوب،راجہ ثاقب مجید، سردار منظور چغتائی، سردار نشاط اکبر سمیت سیاسی و سماجی قیادت نے بھی شرکت کی۔