باغ ( وائس آف کشمیر نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ماحولیات اور سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ ۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے باغ کے تاریخی جلسے میں جو اعلانات کیے ہیں اس سے ترقیاتی منصوبوں کا انقلاب برپا ہوگا اور عوام کی بہتری کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے باغ میں ملٹری کالج کے قیام، سی ایم ایچ اور ٹیچنگ ہسپتال کے قیام، ریڑھ اور بیر پانی کو سب ڈویژن بنانے،ملوٹ اور جنوبی باغ کو نیابت بنانے،پانچ سال کے دوران ایک ارب کے بلاسود قرضوں کی فراہمی،جامعہ کشمیر کیمپس بنانے،باغ میں مقیم مہاجرین کے مکانات کو پختہ کرنے، نظریاتی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ اور ٹیوٹا اور زکوۃ کے لیے اضافی فنڈ کے اعلانات کیے ہیں جن پر عمل درآمد سے علاقے کی تعمیر و ترقی کو نئی جہت ملے گی اور لوگوں کو سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی۔انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان ایک ویژنری شخصیت ہیں جن کا ماٹو اپنے عوام کی بلا تخصیص خدمت ہے تاکہ ریاست کے لوگوں کی معاشی حالت کو بدلا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا پہلا دورہ باغ تھا جس طرح عوام نے ان کی پزیرائی کی اس پر ہم تحریک انصاف کی قیادت،کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں