مظفرآباد آزاد کشمیر میں سیاسی پارہ ایک بار پھر گرم ہونے کی طرف جا رہا ہے حکومت آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی سے سیکورٹی واپس لے لی۔ اعلیٰ احکام کی طرف سے رات کی تاریکی میں سیکورٹی کو واپس بلایا گیا۔ واپس نہ آنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو معطلی کا خوف دیکر واپس بلا یا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نیازی نے جمعرات کے دن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف سخت تقریر کی تھی۔ جس کے رد عمل میں حکومت آزاد کشمیر سابق وزیراعظم کو سبق سکھانے کے لئے سیکورٹی واپس لے لی جبکہ ترقیاتی سکیموں کے علاوہ کسی بھی پارٹی پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے حکومت کے ان اقدامات کے خلاف ریاست بھر میں قیوم نیازی گروپ کے لوگوں نے سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سیکورٹی واپس