مظفرآباد زلزلہ 8اکتوبر2005 کی 17ویں برسی آج منائی جارہی ہے،دن کا آغازمساجد میں خصوصی دعائوں سے کیا جائیگا، اورزلزلہ کے وقت کیمطابق 8 بج کر52منٹ پرسائرن بجائے جائینگے، جبکہ اس موقع کی مناسبت سے سرکاری سطح پرمتعددسرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں، یادرہے2005میں آج ہی دن سات عشاریہ چھ کی شدت کے زلزلہ میں محض37 سیکنڈمیں مظفرآبادڈویژن ، بالاکوٹ ودیگرعلاقہ ملبہ کا ڈھیربن کررہ گئے تھے ،70ہزارسے زائد جانیں تلف ہو نے کے علاوہ ہزاروں زخمی ہوئے جن میں سیکٹروں عمربھرکیلئے ا پاہج بھی ہوئے،دارالحکومت مظفرآبادمیں سرکاری و نجی املاک و عمارات تباہ ہوئیں ،سی ایم ایچ بھی مکمل طورپرتباہ ہوا۔ داخل مریضوں ،لواحقین کے علاوہ ڈیوٹیزپرموجود آرمی و سول میڈیکل سٹاف شہیدوزخمی ہوئے۔یہاں یہ امرقابل ذکر ہے زلزلہ8اکتوبر2005میں پاک فوج نے بھی زخم کھائے ۔لیکن پھربھی متاثرین زلزلہ کے لئے ریسکیوآپریشن سے لیکرمستقل بحالی کے عمل میں اسکا کردارنمایاں رہا۔اس دن سے منسلک یادیں فراموش نہیں کی جاسکتیں ۔نہ ہی متاثرین کیلئے پاک فوج کا جذبہ ایثاراورقربانیاں فراموش کی جاسکتیں۔امسال شیخ زیدہسپتال سی ایم ایچ میں شہید ہونیوالے شہداء کی یادمیں 7اور 8اکتوبرکے شام یادگارپر شمعیں روشن کرنے اورپھول رکھ کرخراج عقیدت پیش کرنیکاآغازبھی ہوا۔اس موقع پرکمانڈنٹ برگیڈئیرزاہدحسین ،ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل ساجد حسین ترابی ،ڈی ایم ایس ڈاکٹرقرة العین سمیت سینئرزڈاکٹرزنے شمعیں روشن کی ۔اور خصوصی دعاکی گئی۔یہ سلسلہ آج بھی جاری رہیگا۔جہاں محکمہ صحت ،آرمی میڈیکل میڈیکل کورکے ڈاکٹرز،میڈیکل وسپورٹنگ سٹاف کی آمد جاری رہیگی۔جبکہ حسب سابق شہدائے زلزلہ کی یادمیں بلڈڈونیشن کیمپ بھی لگایا جارہا ہے ۔جس میں دارالحکومت کی سماجی حلقوں سے بھی خون کے عطیات دینے والے آئیں گے ۔