مظفرآباد کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت بلدیاتی انتخاب کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس طاہر محمودقریشی ، ڈپٹی کمشنر مظفرآبا د راجہ طاہرممتازخان ،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سیدفد ا حسین کاظمی، ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز احمد ، ایس ایس پی مظفرآباد سردار یٰسین بیگ ، ایس پی جہلم ویلی مرزازاہد، ایس پی نیلم سجاد احمد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی بابر منہاس ،ایڈیشنل کمشنر شوکت خان یوسفزئی اور راجہ سہیل خان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی بابر منہاس نے بلدیاتی انتخابا ت کے حوالہ سے شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ اور پولیس مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی سے کام شروع کرے گی