لاہور: پنجاب پولیس میں خواتین اہلکاروں کے ساتھ ٹریننگ کرنے والا خواجہ سرا نکلا جس پر خواتین اہلکاروں نے سینٹر میں رہنے سے انکار کردیا۔

 سپرنٹنڈنٹ ٹریننگ کالج نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو مراسلہ لکھا جس میں بتایا گیا کہ رحیم یارخان سے بھرتی ایک کانسٹیبل خواجہ سراہے جس کی وجہ سے زیر تربیت خواتین اہلکارخواجہ سرا کانسٹیبل کے ساتھ رہنے کو تیار نہیں۔

ایس  پی ٹریننگ نے مراسلے میں کہا کہ معاملے کی نوعیت کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔