آزاد کشمیر بھر میں شہدائے زلزلہ 08 اکتوبر2005 کی یاد میں سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی گراؤنڈ میں دعائیہ تقریب کا انعقا دہوا۔تقریب میں 08:52منٹ پر سائرن بجائے گئے،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزراء کے ہمراہ یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نےشہداء کو سلامی دی۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمدعثمان چاچڑ نےبھی یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔تقریب میں وزیراعظم ، وزراء خواجہ فاروق احمد ، چوہدری محمدرشید ، چوہدری اکبرابراہیم ،نثار انصر ابدالی ، ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمدعثمان چاچڑ ،سیکرٹریزحکومت،سربراہان محکمہ جات ، این جی اوز ، طلباء و طالبات ، سول و فوجی حکام، اہلیان شہر کی کثیر تعداد موجودتھی۔اس موقع پر وزیراعظم تنویر الیاس نے آزادکشمیربھرکےسکولوں میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں