وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کردیا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا۔

وزیراعظم نے تھرکول بلاک 2 سندھ کول مائن کمپنی کےتوسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا اور خطاب میں کہا کہ تھرمیں پیداہونےوالی بجلی دس روپے یونٹ ہوگی، تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں ہوسکا، بہت مہنگئی ہوگئی ہے لہٰذا درآمد نہيں کرسکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بھی کہا تھا کہ سردیوں میں گیس بہت کم ہوگی لہٰذا کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس فراہم کرسکیں۔