اسلام آباد آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے وہ اگر اسلام آباد کی طرف بڑھے تو پارٹی کے صدر کے طور پر میں سب آگے اور ان کے شانہ بشانہ ہونگا۔جذباتی ہونے کی وجہ عوام کا درد ہے لوگوں کے دکھ درد نہیں دیکھ سکتا اپنے لوگوں کے بارے میں سوچتا رہتا ہوں کہ کس طرح ان کی معاشی مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔پاک فوج ہمارا فخر اور ہمارا سرمایہ ہے مضبوط فوج کے بغیر ملک نہیں چل سکتے۔امریکی سفیر کے دورہ آزادکشمیر سے بھارت تلملا اٹھا ہے،فرسٹ سیکرٹری کے ساتھ تصویریں کھنچوانے والے پریشان ہیں کہ امریکی سفیر میرے گھر میں آیا۔ڈیڑھ کروڑ کشمیری ریفرنڈم چاہتے ہیں دنیا میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیون نہیں۔اپنی ساکھ پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتا جب سینٹورس کی جگہ خریدی تو ڈھائی ارب پرافٹ مل رہا تھا مگر سوچا کہ کریڈیبیلیٹی متاثر ہو گی لہذا کام مکمل کیا۔پنجاب میں بطور وزیر کام کیا عمران خان سے پرانی واقفیت ہے وہ 1996 میں سعودی عرب میں ہمارے پاس آئے تھے انہوں نے ہی سیاست کی جانب آنے کا کہا۔قومی سطح پر کردار ادا کرنا چاہتا تھا اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کیلیے آزادجموں و کشمیر کا رخ کیا۔پرائیویٹ سیکٹر میں ترقی کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔کسی پارٹی کو پیسہ دینا کوئی قباحت نہیں ہے ہر ملک میں ایسا ہی ہوتا ہے لوگ پارٹیوں پر پیسہ لگاتے ہیں۔میری کمپنیاں ملک کو اربوں روپے کا ٹیکس دے رہی ہیں۔تحریک انصاف میں بھی پلانٹڈ لوگ ہو سکتے ہیں جو جان بوجھ کر غلط مشورے دیتے ہیں۔ماضی میں کشمیر ہاؤس پاکستان کی قومی سیاست کا مرکز رہا ہے مگر جب سے عمران خان وزارت عظمی سے گئے ہیں انہوں نے کشمیر ہاؤس میں قدم نہیں رکھا۔آزادجموں و کشمیر کے تمام حلقوں میں گیا علی امین گنڈاپور الیکشن کمپین کے ہیڈ اور میں ڈپٹی ہیڈ تھا۔سردار عبدالقیوم نیازی صرف اپنے حلقے تک محدود تھے 16 وزراء میں سے قیوم نیازی کے ساتھ ایک بھی نہیں تھا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ حادثات زندگی کا حصہ ہیں ایسی صورت میں جب آپ لیڈ کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو قیادت کا حق ادا کرنا چاہیے مشکلات میں گھبرانا نہیں چاہیے اللہ تعالی نے انسان کے اندر یہ وصف رکھے ہوتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ آپ کس حال میں کیا ردعمل کرتے ہیں میرا اللہ تعالی کی ذات پر مکمل ایمان ہے ہر دم اس کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بزنس دمام سعودی عرب میں ہے اس کے علاوہ قطر بحرین متحدہ عرب امارات میں انویسٹمنٹ ہیں، پاکستان میں اس کے علاوہ بھی بڑا کام ہے ہے ہم نے سوا سات ارب میں سینٹورس کی