تبادلوں کا جھکڑ جاری ، تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تبدیل ، نوٹیفکیشن جاری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ اعجاز احمد ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ نیلم کو تبدیل کرکے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،طاہر محمود سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ نیلم ، ساجد اسلم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حویلی جبکہ اشفاق گیلانی ڈپٹی کمشنر حویلی کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تعینات کردیا گیا۔ آزاد کشمیر کے7 اسسٹنٹ کمشنر تبدیل کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیدعمران نقوی اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ، راجہ محمدعظیم خان اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام ، ولید انور اسسٹنٹ کمشنر شاردہ ، سیدنسیم عباس شاہ اسسٹنٹ کمشنر باغ ، محمد قدیر اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل ،عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر نکیال اور مشتاق احمد کو اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ تعینات کر دیا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتے سے آزادکشمیر کی بیورو کریسی میں تبادلوں کا دور چل رہا ہے۔
تبادلوں کا جھکڑ