مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں ایک ہی گھر کے تین افراد محمداحسان ولدمحمد شبیر ،محمد شاھزیب ولد محمد ہدایت، محمد عمران ولد محمد ہدایت گلپور کے مقام پرموٹر سائیکل  روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ۔یہ حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا۔جس میں مزدا گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو کچل گئی۔عینی شاہدین کےمطابق موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل چلارہے تھے ۔تھانہ پولیس ناڑ اور ضلعی  انتظامیہ نے ڈیڈباڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کی۔بعدازاں مرحومین کی ڈیڈ باڈیز ان کےورثا کےحوالے کردی گئیں۔نماز جنازہ 05بجے مقامی جنازہ گاہ مہاجر کیمپ کوٹلی سوھلناں چڑھوئی  میں ادا کردی گئی۔علاقہ  کے لوگوں کی ہر آنکھ اشک بار تھی۔نمازجنازہ میں حلقہ بھر کےکثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مہاجرکیمپ کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا جنازہ تھا جس میں اظہار ہمدردی کےطور پر حلقہ بھر سے سیاسی سماجی اور ھر مکتب فکر کےلوگوں نے شرکت کی۔ مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں کے ایک ہی گھر کے تین نوجوان محمداحسان ولدمحمد شبیر ،محمد شاھزیب ولد محمد ہدایت، محمد عمران ولد محمد ہدایت گلپور کے مقام پر روڈ حادثہ میں وفات پاگئےتھے حادثہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا جس میں مزدا گاڑی موٹر نے سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ تھانہ پولیس ناڑ اور ضلعی  انتظامیہ نے ڈیڈباڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کی۔بعدازاں مرحومین کی ڈیڈ باڈیز ان کےورثا کےحوالے کردی گئی۔مرحومین کے نماز جنازہ  گزشتہ روز شام 05بجے مقامی جنازہ گاہ مہاجر کیمپ کوٹلی سوھلناں  میں ادا کردی گئی۔
حادثہ