امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق ہے اور پاکستان اور اسکے عوام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی ثابت قدم حمایت جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسعود خان نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پرواشنگٹن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا عزم اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کشمیر کی تحریک آزادی کو کامیاب کر ے گی ۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی عوام کی طرف سے سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کا تاریخی منظر نامہ پیش کیا اور کشمیر کی آزادی کے منصفانہ مقصد اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی بے پناہ قربانیوں کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں پرانا تنازعہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے۔انہوں نے کشمیر یوں پر ر زور دیا کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور آپ کے دل میں آزادی کی شمع جلتی رہے اور یہ جذبہ زندہ اور مضبوط رہنا چاہیے۔تقریب میں صدرپاکستان ڈکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
مسعود خان