اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، پمز، پولی کلینک اور ایف جی ایچ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے،وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو اضافی بیڈز، خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، پمز، پولی کلینک کے تمام سینیئر ڈاکٹروں کو آن کال دستیاب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، شعبہ ایمرجنسی، ہڈی وجوڑ، جنرل سرجری، میڈیسن کے ڈاکٹرز آن کال دستیاب رہیں گے،اس کے علاوہ شعبہ نیورو سرجری، برن سینٹر، ای این ٹی کے سینیئر ڈاکٹرز بھی آن کال دستیاب ہوں گے۔