مظفرآباد ؎سپریم کورٹ آف آزادکشمیر نےممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر کو کام کرنے سے روک دیا ، ایڈووکیٹ یاسرسفیرمغل کی الیکشن آرڈیننس 2020 کی خلاف ورزی رٹ پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فرحت علی میر کی سرکاری ملازمت کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ سیکرٹری سروسز کو فرحت علی میر کی ملازمت میں ابتدائی تقرری کا ریکارڈ پیش کرنےکا حکم۔فرحت علی میر کی سرکاری ملازمت میں تقرری مقدمہ میں ہائی کورٹ کےحکم امتناعی کے باوجود ان کی بطور ممبر الیکشن کمیشن تقرری کیسے ہوئی ؟ ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں وضاحت پیش کریں ، سپریم کورٹ کا حکم ۔ کیوں نہ توہین عدالت کی کارروائی کرکے اس تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے ، عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل سے سوال۔مظفرآباد پٹیشنر نے ہائی کورٹ کےحکم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن برائے اجازت اپیل دائر کر رکھی ہے سپریم کورٹ نے پٹیشنر کی درخواست اجازت اپیل منظور کرتےہو ئے مقدمہ میں حکم امتناعی جاری کررکھا ہے،حکم امتناعی کے باوجود الیکشن کمیشن کے ممبر کی تقرری عمل میں لائی گئی۔