مظفرآباد۔بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی،صوابد یدی عہدیداران سمیت عوامی سرکاری دفاتر میں بھی ہو کا عالم،محکمہ ذکوا و عشر،ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سنسان ہو کر رہ گئے ،سائلین بری طرح رلنے لگے جبکہ مستقل ملازمین بھی خود ساختہ تعطیلات کے مزے لینے میں مصروف۔سربراہان ادارہ جات کی عدم موجودگی نے ریاست کو دہرے عزاب میں مبتلا کر دیا،بدوں کام کیے تنخواہوں کا حصول پیشہ بنا لیا گیا۔ چیرمین زکوات کونسل کے دفتر میں تعینات ملازمین اور ترقیاتی ادارہ میں تعینات ملازمین سربراہان ادارہ کی غفلت سے مستفید ہونے لگے۔عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ صوابدیدی عہدہ داروں کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اختتام تک فارغ کرتے ہوئے سرکاری آفیسران کو تعینات کر کے ریاستی خزانے سے بوجھ ہلکا کرنے سمیت سرکاری ملازمین کاقبلہ درست کیا جائے تاکہ وہ مفت کی روٹیاں توڑنے کے بجائے کام کر کے سائلین کو دربدر ہونے سے بچائیں۔
گہما گہمی