وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے کہاکہ زلزلہ کے تناظر میں عمارات کی تعمیر جدید عالمی معیار کے مطابق ہونا ضروری ہے، عمارتوں میں ہنگامی انخلاء کے راستوں کی عدم موجودگی اوربلڈنگ بائی لاز پرعملدرآمد کیے بناہم غیرمحفوظ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بے ہنگم اوربلڈنگ کوڈز کے مغائر تعمیرات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی،عمارات میں فائر سیفٹی کوڈز اور بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جائے۔ ے ہدایت کی ہے کہ عمارات کی تعمیر سے قبل انکی عالمی معیار کے مطابق ڈیزائینگ و میپنگ کی جائے، محکمہ جات ڈیزائن ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دیں جوعمارات کے ڈیزائن اور نقشہ جات کی مقررہ مدت میں منظوری دیں۔ ڈیزائن ورکنگ کمیٹیزمیں دو اعلیٰ شہرت کے حامل تعلیم یافتہ شہریوں کو بھی رکھا جائے۔ڈیزائن اپروونگ اتھارٹی ایک ماہ میں ڈرائنگ کی منظوری دے۔ اس سلسلہ میں محکمانہ سفارشات/مشاہدات تین ایام میں مرتب کی جائیں اور متعلقہ شخص یا ادارے کو ڈرائنگ دوبارہ اتھارٹی کے پاس جمع کروانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔ ڈیزائن کی منظوری میں ناکامی پر اتھارٹی پرپانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا جو کہ ایک ماہ میں اس عمل کو مکمل نہ کرنے پر دوگنا ہو جائے گا۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کو ہدایت کی ہے کہ عمارات کی تعمیر میں فائر سیفٹی کے پہلو کو مد نظر رکھا جائے اور فائر سیفٹی کو عمارت کی ڈیزاننگ / میپنگ کی این او سی میں شامل کیا جائے، اس سلسلہ میں فائر سیفٹی اور ہارڈسکیپ پروفیشنلز کی خدمات لی جائیں، عمارتوں میں سیوریج اورپانی کی نکاسی کیلئے الگ الگ لائنز رکھی جائیں اور اس عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قدرتی ماحول کی حفاظت کیلئے محکمہ جات ویسٹ میٹریل کو تلف کرنے حوالہ سے جگہیں مختص کریں۔
تنویر الیاس