صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سیکرٹری صحت عامہ آزاد جموں وکشمیر میجر جنرل ظہیر اختر کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں صحت کے حوالے سے جاری مختلف پروجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور ان پروجیکٹس کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اسی طرح نئے پروجیکٹس پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سیکرٹری صحت عامہ آزاد جموں وکشمیرمیجر جنرل ظہیر اخترکے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات