صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سیاسی قائدین کو اعتماد میں لینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلائے اور پاکستان کے سیاسی حالات کے تناظر میں سیکورٹی فورسز کی عدم فراہمی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے مطابق اقدامات سے آگاہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات ایک ہی دن انصاف کا تقاضا ہے اور انتخابات افواج پاکستان کی نگرانی میں کروائے جائیں حکومتی ایجنڈے کے مطابق مرحلہ وار انتخابات کو تمام اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتِ نے دھاندلی کی تیاری کر رکھی ہے جس کے لیے وہ اپنے منصوبے کے مطابق مرحلہ وار انتخابات چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان پر آزاد کشمیر کے عوام مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی درحقیقت بلیک میلرز کا ایک ٹولہ ہے جو اقتدار سے محروم ہو کر عوام کو گمراہ کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام بیانیے اپنی موت آپ مر گئے ہیں اور اب حملے کے ڈرامے رچا کر بھاگنا چا رہے ہیں ناکام لانگ مارچ نے پی ٹی آئی کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔
یاسین