جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل کردار ادا کرے ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے عالمی فورمز پر کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کی جس پر اہل کشمیر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،نریندرمودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسرائیل طرز پر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے یر ریاستی انتہا پسند ہندوئوں کو آباد کر رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے مشیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر یاسین اقطائی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی بدترین صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ 5اگست2019ء کے بعد نریندر مودی نے سوا کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کررکھے ہیں ،فصلیں اور باغات تباہ کیے جارہے ہیں تا کہ کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کر کے ہندوستان کے آگے جھکنے پر مجبور کیا جائے لیکن کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں اور آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔
ڈاکٹر خالد