دبئی: متحدہ عرب امارات کے معروف تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں۔

تاجر کے مطابق ’فرح گوگی نے بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد نے یہ تحفے دیے کہ جس کی میں نے اپنے ذرائع سے تصدیق کروائی اور تصدیق کے بعد عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے‘۔

عمر فاروق نے کہا کہ شہزاد اکبر جانتے تھے کہ میں گھڑیوں کا شوقین ہوں، اس لیے انہوں نے رابطہ کیا۔