صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر جامعات بیرسٹر سلطان نے کہاکہ فارورڈ کہوٹہ میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے زمین مہیا کی جائے اس کے لیے ایچ ای سی کے چیئرمین سے میں خود بات کروں گا جبکہ اسی طرح یہاں کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے تاہم سی ایم ایچ بھی ہونا چاہیے جس کے لیے بھی میں بات کروں گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے کشمیر پر حملے کو جو دھمکی دی ہے میں آج یہاں حویلی میں لائن آف کنٹرول کے قریب سے بھارت اور بھارتی وزیر دفاع کو یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ آزاد کشمیر کا خطہ ہمارے آباو اجداد نے اپنے زور بازو سے حاصل کیا تھا اور آج بھی ہم کشمیری اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔ میں آج یہاں جامع پونچھ کیمپس حویلی کہوٹہ کے پہلے کا نووکیشن کی تقریب میں آ کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آج ہمارے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کا دن ہے اور میں شروع میں ہی فارغ التحصیل طلباء و طالبات اور ان کے قابل فخر والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارورڈ کہوٹہ میں حویلی کے مقام پر یونیورسٹی آف پونچھ کے حویلی کیمپس کے پہلے سالانہ کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کانوکیشن سے اپنے خطاب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ آزا دکشمیر میں تعلیمی نظام بہتر بنوا کر ہی آزادی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامع پونچھ پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا حویلی کیمپس آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی مسئلہ کشمیر پر غیر متذلزل کمٹمنٹ کو سراہا۔
بیرسٹر