سابق صدر و وزیر اعظم ،ممبر اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہر حال میں یقینی بنایا جائے، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا، جس سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، منتخب نمائندئے عوام کے اندر ہی موجود ہوں گے جن تک عوام کی رسائی ہو گی وہ اپنے مسائل سے ان منتخب نمائندگان کا آگاہ کر سکیں گے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورسز کی دستیابی، اساتذہ کے مسائل کو یکسو کرئے تاکہ ان انتخابات کا انعقاد یقینی ہو سکے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کارکنان کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر رکھی گئی تھی ، عوام آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔
یعقوب