اسلام آباد ( ادریس اعوان سے) اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد کی منظوری ،کشمیریوں کیلئے امید جاگ گئی ، اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ قبضے کے شکار لوگوں کےحق خود اردیت کے حوالے سے پاکستان کی پیش کر دہ قرارداد کی اقوام متحدہ کے ایک پینل کی طرف سےمنظور ی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے ۔منیر اکرم کےمطابق غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت سےمتعلق پاکستان کی قرارداد کی وسیع حمایت اور متفقہ توثیق مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادرعوام کے لیے امید کی کرن ہے۔یہ قرارداد 72 ممالک کے تعاون سے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں متفقہ طور پرمنظور کی گئی جو سماجی ، انسانی اور ثقافتی مسائل کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی کئی دیگر قراردادوں سےمتعلق ہے۔یہ قرارداد پاکستان 1981 سے اقوام متحدہ میں پیش کررہا ہے۔قرارداد اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک اہم کمیٹی نےمتفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں ان لوگوں کے لیے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی جو نو آبادیاتی اور غیرملکی قبضے کا شکار ہیں۔ 72 ممالک کے تعاون سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو 193 رکنی اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں متفقہ طور پرمنظور کرلیا گیا جو سماجی ، انسانی اور ثقافتی مسائل سےمتعلق ہے۔