صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان کی سعودی عربیہ کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارتخانے میں تفصیلی ملاقات، نواف بن سید المالکی نے صدر ریاست کا سعودی سفارتخانے پہنچے پر پر جوش استقبال کیا۔ ملاقات میں سعودی حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر میں جاری پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی حکومت کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآباد کے لیے خصوصی گرانٹ پر سعودی سفیر نواف بن سید المالکی اور سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی سے پرنس محمد بن سلمان کو آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کنگ عبداللہ کیمپس چھتر کلاس مظفرآبا دکے افتتاح کے لیے دعوت بھی دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات