آزاد کشمیرمیں سرکاری ملازمین نے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق ہوا میں اڑا دیا، مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی طرف سے سرعام الیکشن مہم جاری، اپنے اپنے حمایتی امیدواروں کے لیے ووٹ مانگنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دی، مختلف اہلکاران ااپنےاثر و رسوخ کے ذریعے ووٹرز پر دباؤ ڈالنے لگے۔ کئی سرکاری ملازمین کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواران کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور امیدواران اور ان کے حمایتی دن رات ایک کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کئی سرکاری ملازمین نے تو اپنے امیدوار ک پوسٹرز بھی بنوا لیے تاہم محکمہ جات کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ الیکشن کمیشن کوچاہیے کہ سرکاری ملازمین کی الیکشن مہم چلانے سے روکا جائے تاکہ ووٹرز کسی دباؤ کے بغیر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔