تراڑکھل کےقریب ہلاں کالاکوٹ سڑک پر ٹیوٹا ہائی ایس کا المناک حادثہ ، گرلز ڈگری کالج کی 3 طالبات جاں بحق ۔ حادثہ صبح ساڑھے سات بجےکےقریب تراڑکھل کےنزدیک ہلاں کالاکوٹ سڑک پر پیش آیا ۔امیدوار ٹاؤن کونسلر ڈرائیورمحمدظریف ہائی ایس شفٹ کی گاڑی لیکر بریوٹ جارہا تھا تا کہ شفٹ لےکر واپس تراڑکھل آۓلیکن بدقسمتی سےابھی منزل پرپہنچا ہی تھا کہ گاڑی شدید حادثےکا شکار ہو کرکئی فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔تین طالبات طیبہ قدیر دختر محمدقدیر ، ارساءاختر ، آصفہ اختر دختران راجہ اختر حسین جو کہ کچھ دیرپہلےسوار ہوئی تھیں جان کی بازی ہارگئیں۔ ڈرائیورمحمدظریف شدید زخمی ہو گیاجس کو راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ، علاقے میں سوگ کا سماں اورخوف و ہراس جبکہ فضا سوگوار ہے ، ہائی ایس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،بچیوں کاتعلق ایک ہی محلہ ہلاں کالاکوٹ سے ہے۔
3 طالبات جاں بحق