فوٹو: الجزیرہ نیوز
فوٹو: الجزیرہ نیوز

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز ہوگیا ہے۔

قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

افتتاحی تقریب میں عربی ثقافت کے رنگ پیش کیےگئے، افتتاحی تقریب کے باقاعدہ  آغاز  سے قبل ایک ویڈیو  میں سمندر کے  اندر،  وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا۔

فوٹو: الجزیرہ نیوز
فوٹو: الجزیرہ نیوز

افتتاحی تقریب میں معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔

مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا،فوٹو: الجزیرہ نیوز
مورگن فری مین نے امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا،فوٹو: الجزیرہ نیوز

ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی، پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔

جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس  کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے  ڈریمرز  پر  پرفارم کیا۔

جونگ کوک نے ورلڈکپ کے آفیشل گانے ڈریمرز پر پرفارم کیا،فوٹو: فیفا
جونگ کوک نے ورلڈکپ کے آفیشل گانے ڈریمرز پر پرفارم کیا،فوٹو: فیفا

تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا، اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود  تھی۔

فرانس کے1998 ورلڈکپ ونر ٹیم کےرکن مارسے ڈیسیلے نے فیفا ٹرافی کی رونمائی کی۔