وزیراعظم أزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ارجہ ریسٹ ہاؤس میں پونچھ ڈویژن کے انتظامی أفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہونگے بلدیاتی انتخابات کے التواء کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے أزاد کشمیر میں حاضر سروس وریٹائرڈ تمام محکمہ جات کے ملازمین کی سیکورٹی اور پولنگ کے عمل میں خدمات حاصل کی جائیں گی وزیر اعظم نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لۓ مختلف مقامات پر کنٹرول روم قائم کۓ جائیں گے بلدیاتی انتخابات روکنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے انھوں نے تمام اپوزیشن مختلف مکاتب فکر اور نوجوانوں سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن ماحول کے انعقاد میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ اکتیس سالوں کے بعد بنیادی جمہوریت کے نظام کو بحال کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے اور نوجوان قیادت کو سامنے أنے کا موقع مل سکے وزیراعظم أزاد کشمیر نے پونچھ ڈویژن کی انتظامیہ سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانےمیں کوئی کسر نہ چھوڑی جاۓ کمشنر پونچھ ڈویژن عنصر یعقوب ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی ایس پی باغ شوکت مرزا اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ اور پرنسپل سیکرٹری احسان خالد نے وزیراعظم کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ جملہ انتظامات اور امن امان کو قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے کمشنر پونچھ ڈویژن نے امن امان کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کروائ اس موقع پر وزیر اعظم نے ارجہ کے جملہ مسائل حل کے لۓ یقین دہانی کروائی
تنویر الیاس