بلدیاتی الیکشن میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز فراہم کرنے کیلئے ڈی جی ہیلتھ نے سرکولر جاری کر دیا،ڈی جی ہیلتھ نے الیکشن کمشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دوران الیکشن کسی بھی قسم کی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے محکمہ صحت عامہ کو اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری کیلئے تیار رہنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ ہسپتال ہا و ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز ،سٹاف نرسز اور پیرا میڈکس روٹیشن بنیادوں پر حاضر ڈیوٹی رہیں گے ،جملہ ایمبولینسز 24/7قابل رفتار حالت میں تیار رہیں گی ،ایمر جنسی کٹس ،ادویات کی موجودگی ایمبولنسز میں ضروری ہو گی ایمبولینسز میں پیرامیڈکس کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے ،ایمرجنسی ادویات متعلقہ سٹو ر ز سے حاصل کرتے ہوئے شعبہ ایمر جنسی میں رکھی جائیں جملہ ہسپتال پروٹو کول کے مطابق وارڈ ،بیڈز،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے
کیلئے تیار رکھے جائیں ۔
الرٹ