صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور دیگر متعلقین کو ایک ہی وقت میں سکیورٹی کی فراہمی کے لئے خطوط لکھ دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون بھی کیے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنی جانب سے مکتوب میں لکھا کہ آزادکشمیر میں ایک ہی وقت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس موقع پرصدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں زور دیا کہ وہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے مدد گار ثابت ہوں کیونکہ محض سکیورٹی کی وجہ سے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے نہ ہونے سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دریں اثنا صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق سیکرٹری دفاع و سابق کور کمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھانے، پاکستانی اور کشمیری قیادت کو مسئلہ کشمیرپر اکٹھا کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ 05اگست2019کے بھارتی اقدامات کے بعد بھارت خوش فہمی میں مبتلا ہو چکا ہے، لیکن بھارت کو اُس کے ناپاک ارادوں میں کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ اس موقع پر صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق سیکرٹری دفاع و سابق کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیرسٹر خط