مظفر آباد میں ٹیچرز آرگنائزیشن کی جانب سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال دوسرے روز میں داخل،ٹیچرز ارگنائزیشن پونچھ ڈویژن کے زیر اہتمام بھی علامتی بھوک ہڑتال اور مرکزی قیادت کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز رہنماوں نے کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ تاسف شاہین کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں،اساتذہ آزاد کشمیر کے جائز مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے،اساتذہ آزاد کشمیر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا یے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ،مقررین نے کہا کہ مرکزی قیادت نے حکم دیا تو مظفراباد کا رخ کریں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اساتذہ کے تسلیم شدہ حقوق نہ دینا نااہلی کے سوا کچھ نہیں،کوئی ٹیچر الیکشن ڈیوٹی کرے گا نہ کرنے دیں گے،ٹیچرز کو مجبور کرنے کی کوشش کی گئ تو سنگین نتائج برامد ہوں گے۔ ٹیچرز کو کمزور نہ سمجھا جاۓ۔ہرتالی کیمپ سے شفقت حیات، امین خان، مجید سردار، گلفراز عارف، عبدالمنان گوہر ، امان الحق،راشد لطیف، نورزمان، کاشف شاہین ، شوکت عباسی نے خطاب کیا۔دریں اثنا آزاد کشمیر ٹیچرز ایسو سی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ،بھوک ھڑتال کے دوران دو اسا تذہ بے ہو ش ، تفصیلات کے مطابق ٹیچرز ایسو سی ایشن آزاد کشمیر نے اپنے مطالبا ت کے حل کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے ، اس دوران دو اسا تذہ بے ہو ش ہو گے،ھڑتالی اسا تذہ کا موقف ہے حکومت نے مطالبا ت کے حل کے لیے وعدے کر رکھے ہیں مگر6ماہ کا عر صہ گزرنے کے باو جود ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے ہم اپنے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھے گے ۔ڈویژن میرپور کے ہڑتالی کیمپ کا دوسران دن جس میں صدر سکول ٹیچر آرگنائزیشن ضلع کے صدر ایس ٹی او چوہدری عنصر علی نگیال ، تحصیل صدر پرویز اقبال جرال ، صدر ریونیو الیاس قادری ، ضلعی فنانس سیکرٹری چوہدری فرید رمضان ، صدر غیر جریدہ ملازمین ملک راشد محمود ، صدر غیر جریدہ فنی لازمین برقیات فیصل مسعود بٹ ، جنرل سیکرٹری فنی ملازمین برقیات سرادر معروف ، شاہد حسین سلہریا ، جنرل سیکرٹری غیر جریدہ ملازمین اور دیگر اساتذہ کرام ایپکاملازمین غیر جریدہ ریڈنگ اور فنی ملازمین نے شرکت کی ۔ صدر ایس ٹی او محمد اسماعیل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن ، سروس،محکمہ کی ڈیجلائشن اور محکمانہ پروموش تک ہم ہڑتال جاری رکھیں گے
بھو ک ہڑتال