راولپنڈی نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، ڈی جی آئی ایس آئی و اعلیٰ فوجی افسران نے سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پرتپاک انداز سے جی ایچ کیو سے رخصت کیا۔منگل کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پرتپاک انداز سے رخصت کیا گیا۔سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجورہ کو نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے رخصت کیا ، ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے۔ جنرل باجوہ اپنے سکیورٹی سٹاف سے بھی ملے ۔
باجوہ رخصت