آزاد جموں کشمیر احتساب بیورو نے سنگین مالی بےضابطگیوں،خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث محکمہ تعمیرات عامہ، پی پی ایچ کےکیشیئر طارق پرویز کیشیئر مینٹیننس ڈویژن مظفرآباد کو گرفتار کر کےتھیوڑی جیل میں بند کر دیا ہے۔ان پرکروڑوں روپے کے میگا سکینڈل میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت و انکوائری رپورٹ کی روشنی میں احتساب کورٹ مظفرآباد سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ جعلی دستخطوں کے ساتھ جعلسازی اور فراڈ کے ذریعےٹھیکیداروں کی کروڑوں روپے کی سیکیورٹیز کو بینک سے کیش کرواتے ہوئےعرصہ سے خوردبرد کرتا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے دوران اس میگا سکینڈل میں ملوث دیگر بڑے کرداروں کے خلاف بھی کارروائی کے امکانات ہیں۔
کیشیئر گرفتار