مظفرآباد ( ادریس احمد اعوان سے) مظفرآباد ڈویژن میں ہونےوالے بلدیاتی الیکشن کی کل 669سیٹوں میں سے 664کےرزلٹ آ گئے جن میں ڈسٹرکٹ کونسل کی 74سیٹوں میں سےتحریک انصاف 32 ، پیپلز پارٹی 22 ، ن لیگ 11 ، آزاد 4 ،مسلم کانفرنس 3 ،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے 1سیٹ حاصل کی . یونین کی 535نشستوں میں سے 108آزاد ٗ، ن لیگ نے 98، تحریک انصاف نے 148 ، پیپلز پارٹی نے 158،مسلم کانفرنس 17جبکہ تحریک لبیک نے 1سیٹ پر کامیابی حاصل کی ۔مظفرآباد شہر کے 36وارڈز میں 7آزاد ، ن لیگ 12تحریک انصاف 8پی پی پی 7مسلم کانفرنس نے 2سیٹیں حاصل کیں ، میونسپل کمیٹی کی 10نشستوں میں سے ن لیگ نے 1تحریک انصاف نے 4 ، پی پی پی نے 5سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ، اسی طرح ٹاؤن کمیٹیوں کی 14نشستوں پر آزاد نے 2 ن لیگ نے 5تحریک انصاف 5 پیپلز پارٹی کے امیدوار 2نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکے،مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر 74میں سے تحریک انصاف 32لےکر پہلے پیپلز پارٹی 22لے کر دوسرے ن لیگ 11لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ یونین کونسل کی 535میں سے پیپلز پارٹی 158سیٹوں پر آگے ، پی ٹی آئی 148آزاد 108اور ان لیگ 98سیٹوں پر ہے ٗجبکہ شہر کے 36وارڈز میں سے ن لیگ 12، پی ٹی آئی 8 ، پیپلز پارٹی 7 اور آزاد امیدواروں نےبھی 7نشستیں حاصل کیں۔
ڈسٹرکٹ کونسل ، رزلٹ