ہوائی ( نیوز ایجنسی )ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا پھٹ پڑا، امریکی ریاست ہوائی میں دور دور تک لاوا اور گرم راکھ بکھیر دی ہے۔ حکام کے مطابق لاوا کا بہاوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہیاور آبادیوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن صورتحال تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہے۔آتشاں فشاں پھٹے پر وارننگ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں آبادیوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ہوائی کے آتش فشانی پہاڑ ماونا لوا پر برسوں سے دباؤ بڑھتا چلا جا رہا تھا۔ماونا لوا، جس کا مطلب ‘ لمبا پہاڑ ‘ ہے ، دنیا کا سب سے بڑا آتش فشانی پہاڑ ہے ، یہ ہوائی کے جزیرے بگ آئی لینڈ کے نصف حصے پر پھیلا ہوا ہے۔اس پہاڑ کا دامن سمندر کے اندر واقع ہے اور دامن سے لے کر چوٹی تک اس کی اونچائی 17 کلومیٹر بنتی ہے ، یوں اس لحاظ سے یہ ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی اونچا ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا 1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے۔ آخری بار یہ آتش فشاں 1984 میں پھٹا تھا اور یہ عمل 22 دن تک جاری رہا تھا، جب کہ اس کا لاوا سات کلومیٹر دور تک پہنچ گیا تھا۔
آتش فشاں