وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 7 روپے 50 پیسے کمی کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی نہیں ہوگی اور اگلے 15 دن تک موجودہ قیمت 235 روپے 30 پیسے رہے گی جو تقریباً 2 ماہ سے برقرار ہے۔ جاری ہے
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اس وقت قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے، اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور اسی طرح برقرار رہے گی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر کم کی جائے گی کیونکہ سردیاں شروع ہوچکی ہیں اور یہ کم ترین آمدنی والے افراد دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں لوگ استعمال کرتے ہیں، اسی لیے وزیراعظم کی رہنمائی میں قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہے جس میں 7 روپے 50 پیسے کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمت 179 روپے ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔https://www.dawnnews.tv/news/card/1189766
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے لیے آج 30 نومبر تک جمع کرنے کی آخری تاریخ تھی لیکن ایف بی آر کو کاروباری برادری اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے 15 دن کی مزید توسیع کی جائے۔