وفاقی وزارت خزانہ نے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سامنے آنے والی بعض رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں یکم دسمبر 2022 سے موبائل فونز کے ذریعے پیڈ گوگل ایپلی کیشنز اور دیگر سروسز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
آج وزیر آئی ٹی امین الحق نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ نے وزارت آئی ٹی کی تجویز مان لی ہے، وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی کرنے پر راضی ہوگئی ہے جس کے بعد ادائیگی شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی۔
جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا۔