فوٹو: آئی سی سی

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی طبعیت نہیں، پاکستان کی قسمت خراب نکلی،انگلش بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کو ٹی ٹوئنٹی بنادیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ لائن کے بخیے ادھیڑ دیے، پہلے روز ہی زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں داغ دیں۔

راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر506 رنزبنا کر  112 سالہ  ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی ، 73 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے انگلینڈ نے 4 کھلاڑی آؤٹ پر 506 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے چار بیٹرز نے سنچریاں جڑ دیں ، زک کراولے نے 21 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی ، اولی پاپ نے 14 چوکے لگائے اور 108 رنز بنائے ، بین ڈکٹ نے 15 چوکوں کے ذریعے 107 رنز کی بیٹنگ کی ، جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت وکٹ پر ہیری بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز کے ساتھ موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 75 اوورز تک محدود کیا گی