آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جی ایچ کیو میں الگ ،الگ ملاقات ہوئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے اماراتی سفیر کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔