راولا کوٹ ،پلندری،تراڑ کھل، تھوراڑ، تتہ پانی، دھیرکوٹ،عباسپور،حویلی،ہجیرہ،قادر آباد، باغ (نمائندگان )بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ، ڈسٹرکٹ پونچھ کل نشستیں 28 میں سےمسلم لیگ ن 10،پیپلز پارٹی 06،جے کے پی پی 05،پی ٹی آئی 07، سدھنوتی کی 19 نشستوں پر 11 پی ٹی آئی، ن لیگ 5 , جے یو آئی 1 ,1آزاد امیدوار کامیاب جبکہ یوسی دھاردھرچھ کالڑائی کی وجہ سے (باقی صفحہ4بقیہ نمبر48)
نتیجہ روک دیا گیا ،ڈسٹرکٹ حویلی کل نشستیں ضلع کونسل 12،ن لیگ 07،پی پی پی 04،پی ٹی آئی 01،ڈسٹرکٹ باغ کل نشتیں ضلع کونسل 28،پی ٹی آئی15،پی پی پی 03،ن لیگ02 ،آزاد04،مسلم کانفرنس 05، جبکہ الیکشن کمیشن کنٹرول روم کی طرف سے جاری کیے جانے و الےنتائج کے مطابق 787 وارڈز میں سے 708 نشستوں کے نتائج پرپاکستان تحریک انصاف 233نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر،آزاد امیدوار 199 نشستوں کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر،پاکستان پیپلز پارٹی 104نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28نشستوں کے ساتھ پانچویں جمعیت علمائے اسلام 4,آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس 4, تحریک لبیک پاکستان 7اور جماعت اسلامی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،ٹاؤن تراڑکھل کی 6 وارڈز میں سے تین وارڈز پی ٹی آئی لے اڑی دو آزاد امیدوار ایک ن لیگی کامیاب۔میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی طرح راولاکوٹ کی میئر شپ بھی اپوزیشن کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پی ٹی آئی کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور اور دھیر کوٹ میونسپل کمیٹیز میں بھی چیئرمین نہیں بنا سکے گی۔ مجموعی طور پر انتخابات پرامن ہوئے۔
الیکشن