الیکشن کمیشن نے پھر واضح کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے والے تمام امیدوار الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر سو فیصد پابندی یقینی بنائیں، پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑا،ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے ،الیکشن جینے کے بعد بھی ریلیاں اور جلوس نکالنے سے گریز کریں خلاف ورزی کی صورت میں کامیاب امیدوار بھی نا اہل ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق ریلیوں اور جلوسوں پر انتخابی نتائج کے فوری بعد بھی پابندی ہے اور ہوائی فائرنگ پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں کامیاب امیدوار بھی نا اہل ہو سکتا ہے۔
الیکشن کمیشن