مظفرآباد بینک آف آزاد جموں و کشمیرکا2020 سے اکتوبر2022 تک( گزشتہ2 سال10ماہ میں) کورونا وباء کے باوجودمجموعی منافع1.50ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اس عرصہ میں بینک کی جانب سے588ملین روپے ٹیکس سرکار ی خزانہ میں جمع کرایا گیا ۔اس سے قبل بینک کے قیام سے2019تک 14سالہ عرصہ میں مجموعی طور پر بینک نے1.78ارب روپے منافع حاصل اور اس عرصہ میں مجموعی طور پر571ملین روپے ٹیکس ادا کیا گیا ۔بینک کے ترجمان نے گزشتہ روز تازہ اعداد و شمار کی گزشتہ14سال میں بینک کی ابتداسے2019تک 1.78ارب روپے کل منافع حاصل کیا۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے بھی کم عرصہ میں بینک کا مجموعی منافع گزشتہ14سال کے مجموعی منافع کے تقریباًبرابر ریکارڈ کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال 2019میں بینک کا منافع 134ملین روپے تھا جو2020میں زیادہ ہو کر 289ملین روپے ،2021میں440ملین روپے اور2022کے 10ماہ میں750ملین روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ترجمان کے مطابق آزاد حکومت بالخصوص وزیر خزانہ، کواپریٹو و ان لینڈ ریونیو اور بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین خان عبدالماجد خان کی زیر سرپرستی، صدر /سی ای اوجناب خاور سعید کی نگرانی ورہنمائی میں عملے کی محنت اور ٹیم ورک، صارفین کے تعاون سے نہ صرف اہداف عبورکئے گئے ۔
بینک آف کشمیر