راولاکوٹ ( وائس آف کشمیر نیوز)ڈویژنل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں میئر شپ کیلئےپاکستان پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے رابطے تیز ، میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی22نشتوں میں جموں وکشمیر پیپلزپارٹی 7نشستوں کیساتھ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بھی مشترکہ طور پر7نشستوں کیساتھ اس دوڑ میں شامل ہیں، میئر شب کے لیے آزاد امیدوار جن کی تعداد 5ہے اہمیت اختیار کر گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی 3نشستیں بھی اہم ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی تین نشستیں کس کروٹ جائیں گی اس کا تعین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر منحصر ہے،ضلع پونچھ کے سیاسی حلقے راولاکوٹ میں مئیر کون ہو گا میں تذبذب کی کیفیت کا شکار ہیں،جموں وکشمیر پیپلزپارٹی جو کہ سات نشستوں کیساتھ سر فہرست ہے کے لیے بھی میئر منتخب کرنا آسان ہدف نہیں ہوگا،جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی4نشستوں کیساتھ اور مسلم لیگ ن 3نشستوں کیساتھ مشترکہ طور پر مئیر شب کی دوڑ میں شامل ہیں،آزاد امیدواران کی جانب سے تا حال کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر مئیر شب کے لیے اپنا کردار ادا کریں گئے یا ذاتی طور پر مئیر شب کے عمل میں حصہ لیں گئے، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں مئیر شب کے لیے صورت حال انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے آزاد امیدواران کا کردار میئر شب کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا، کی بھی جماعت کوآزاد امیدواروں کے بغیر میئر شب حاصل کرنا ممکن نظر نہیں آ رہا ہے،